20 اگست، 2017، 11:07 AM

عراقی وزیر اعظم نے تلعفر کو آزاد کرانے کا حکم صادر کردیا

عراقی وزیر اعظم نے تلعفر کو آزاد کرانے کا حکم صادر کردیا

عراقی وزير ا‏عظم حیدر العبادی عراقی شہر تلعفر کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے نے حکم صادر کردیا ہے تلعفر عراق میں داعش کا آخری ٹھکانہ ہے عراق کے تازہ دم فوجی تلعفر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزير ا‏عظم  حیدر العبادی عراقی شہر تلعفر کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے حکم صادر کردیا ہے تلعفر عراق میں داعش کا آخری ٹھکانہ ہے عراق کے تازہ دم فوجی دستے  تلعفر روانہ ہوگئے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے فوجی لباس پہن کر اعلان کیا ہے کہ عراق کی بہادر فوج اور عوامی رضاکار دستے تلعفر کو آزاد کرنے کے لئے بیتاب ہیں ۔ عراقی سرزمین سے وہابی دہشت گردوں کا  خاتمہ عراقی قوم اور حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سے قبل عراقی فورسرز نے شہر پر پمفلٹ گرا کر دہشت گردوں کو تسلیم ہونے کی دعوت دی تھی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے آمادہ رہیں۔ تلعفر موصل کے مغرب میں و اقع ہے۔

News ID 1874687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha